ایک نیوز نیوز: اپنی بیوی کو قتل کرنے والے سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز سے متعلق نئی تہکہ خیز معلومات سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم شاہنواز اور مقتولہ سارہ کا 18 جولائی کو چکوال میں نکاح ہوا تھا، ملزم شاہنواز کسی بھی قسم کا کاروبار یا نوکری نہیں کرتا تھا اور وراثتی دکانوں کے کرائے پر زندگی گزار رہا تھا۔ ملزم شاہنواز کی پہلی بیوی نے شادی کے چند دن بعد ہی علیحدگی اختیار کر لی تھی جبکہ شاہنواز کی دوسری بیوی بھی شادی کے 6 ماہ بعد اسے چھوڑ گئی تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہنواز نے اے لیول میں مسلسل فیل ہونے پر تعلیم ادھوری چھوڑی تھی اور پہلی دو بیویوں کی ملزم شاہنواز کو چھوڑنے کی وجہ گھریلو ناچاکی اور لڑائی جھگڑے تھے۔ مقتولہ سارہ کے خاندان کو حال ہی میں اس کی شادی کا معلوم ہوا تھا، مقتولہ سارہ اور شاہنواز کی باضابطہ شادی اور رخصتی کی بات دونوں خاندانوں میں چل رہی تھی۔
37 سالہ سارہ کے اندوہ ناک قتل کی وجوہات:
تفتیشی ذرائع کے مطابق ایازامیر کے بیٹے شاہنواز کی اپنی اہلیہ کیساتھ کئی روز سے لڑائی چل رہی تھی۔ ملزم شاہنواز اپنی بیوی سارہ سے حیلے بہانوں سے پیسے منگواتا تھا۔ مقتولہ سارہ نے اپنے لیے گاڑی خریدی ، ملزم نے دھوکے سےاسے اپنے نام کرالیاجس پر دونوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔مقتولہ نے شاہنواز کو دیئے گئے پیسے واپس مانگے اور گاڑی بھی اپنے نام کرانے کو کہا جس پر ملزم طیش میں آگیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ سارہ نے کینیڈا میں مقیم اپنے والدین کو بھی شادی سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: قتل کا شبہ ، ایاز امیر اور اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
فیملی ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی، مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی۔
ملزم شاہ نواز کی سارہ سے تیسری شادی تھی۔ گزشتہ روز ہی سارہ اور شاہنواز کے درمیان تکرار ہوئی تھی۔ جس کے بعد شاہنواز نے سارہ کے سر پر لوہے کی چیز ماری۔سر پر چوٹ لگنے پر سارہ بےہوش ہو گئی تو شاہنواز نے اسے باتھ روم کے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
ایاز امیر کی سابق اہلیہ جو اس وقت فارم ہاؤس پر ہی موجود تھیں، جب انہوں نے یہ مناظر دیکھے تو پولیس کو اطلاع دی۔پولیس افسر سہیل ظفر چھٹہ نے بتایا ہے کہ ’جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم جائے وقوعہ کو دھو رہا تھا۔ پولیس نے اسے موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور قریبی تھانے منتقل کر دیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’چونکہ پاکستان کے قانون کے تحت ایف آئی آر مدعی کا خاندان درج کرواتا ہے اس لیے پولیس ان سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے تاہم اگر کچھ دیر میں رابطہ نہ ہو سکا تو پولیس خود اس کیس کی مدعی بنے گی۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ مقتولہ کینیڈا کی شہری ہیں۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے کینیڈا کے سفارت خانے سے بھی رابطہ کر لیا ہے ۔
ملزم شاہنواز نے پولیس کے سامنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس کی اہلیہ کا کسی کے ساتھ افیئر تھا ، اسی بات پر ہماری تکرار ہوئی اور میں ہوش کھو بیٹھا ۔
یہ بھی پڑھیں: ایاز امیر کی بہو ''سارہ '' کا پوسٹ مارٹم مکمل، سنسنی خیز انکشافات
صحافی ایاز امیر کا جائے وقوعہ سے ایک ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے واقعے کی مذمت کی۔
ان کا کہنا ہے کہ ’دل کو دہلا دینے والا واقعہ ہے، ایسا صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: ایاز امیر کا بہو کے قتل پر ردعمل سامنے آگیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی فارنزک ٹیم نے موقع سے تمام شواہد اور آلہ قتل برآمد کرکے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد چک شہزاد میں قتل ہونے والی ایاز امیر کی بہو سارہ کا پولی کلینک میں پوسٹمارٹم بھی مکمل ہوگیا ہے۔
پوسٹ مارٹم کے مطابق سارہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ مقتولہ کے سر پر اور ماتھے اور بازوؤں پر زخم کے نشانات موجود تھے ۔خاتون ڈاکٹر کی جانب سے مقتولہ کی لاش کا مکمل معائنہ کیا گیا مقتولہ کے جسم اعضا کے ایکسرے بھی کئے گئے۔ مقتولہ کی لاش امانتا پولیس کلینک کے سرد خانے میں رکھ دی گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع نے پوسٹ مارٹم میں سارہ کے سر پر زخم کی تصدیق کی ہے۔
پوسٹ مارٹم میں سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا۔ ڈاکٹرز نے سارہ کے موت کے تعین کیلئے فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سارہ کے جگر، دل، پھیپڑے، تلی، معدے سے سیمپلز لئے گئے ہیں۔
فرانزک کیلئے سیمپلز پنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ سارا کینیڈین نیشنل ہے اور مقتول کی تیسری بیوی تھی ۔ تین ماہ قبل سارا کی شادی شاہنواز سے ہوئی تھی ۔ پولیس حکام کیمطابق مقتولہ کے خاندان والوں سے کینیڈا میں رابطہ کیا جارہا ہے ۔ اگر خاندان سے کوئی مدعی مقدمہ نہ بنا تو پھر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق واردات کے وقت مقتول نارمل تھا کسی نشے کی حالت میں نہیں تھا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کیا اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔