ایک نیوز نیوز: سوشل میڈیا پلیٹ فارم گوگل کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے 15 ہزار اسکالر شپس کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ اسکالر شپس گوگل سرٹیفکیٹس کے تحت ڈیجیٹل ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل نے کیرئیر سرٹیفکیٹس متعارف کروا دیے ہیں جن کا مقصد پاکستانیوں کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ روزگار کے لیے درکار انتہائی مطلوب ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کر سکیں۔مشن ’’اَن لاک پاکستان ڈیجیٹل پوٹینشل‘‘ میں گوگل نے اپنے اس عز م کو تقویت بخشی ہے جس کے تحت وہ اِس سال اپنے مقامی پارٹنرز انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ اور اگنائٹ کے ذریعے 15 ہزار اسکالر شپ دیکر ایک مساوی اور جامع ڈیجیٹل معیشت کو فعال کرنے کے اپنے عزم کو بھی تقویت دی ہے۔ جس میں تعلیمی اداروں، انڈسٹری پارٹنرز اور غیر منفعتی تنظیمیں شامل ہیں۔
الفا بیٹا کی رپورٹ کے مطابق اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اگر مکمل طور پر اس سے فائدہ اٹھایا جائے تو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی 2030ء تک پاکستان میں 9.7 کھرب پاکستانی روپے سالانہ کی معیشت پیدا کر سکتی ہیں۔
پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر نے گزشتہ دہائی میں قابل ذکر ترقی کی ہے جس سے سالانہ محاصل میں اوسطاً 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
حال ہی میں 5 ارب آئی سی ٹی سے تعلق رکھنے والی برآمدات میں امریکی ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کا خیال ہے کہ ”اس شعبے میں ملک کی سب سے بڑی برآمدی صنعت بننے کی گنجائش موجود ہے۔ اس وقت پاکستان کے تقریباً 4.7 فیصد افراد آئی سی ٹی کے شعبے میں کام کر رہی ہے
پاکستان کے ممتاز جاب پورٹل، rozee.pk کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ اسامیاں بھی آئی سی ٹی کے شعبے میں پائی جاتی ہیں۔ اس بارے میں گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا، فرحان قریشی نے کہا کہ ہمیں گرو ود گوگل پروگرام کے ذیرنگیں گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ اور اجنائٹ کے ساتھ شراکت میں ہم 15,000 اسکالر شپس بھی پیش کر رہے ہیں تاکہ سیکھنے والے کسی خرچ کے بغیر سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں۔
یہ کوشش گوگل کے اس عزم کا اظہار ہے جس کے تحت گوگل ملکی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی ترقی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ یہ سرٹیفکیشن پروگرام نئے مواقع فراہم کرے گا اور ڈیویلپرز، اسٹوڈنٹس، اساتذہ، روگار تلاش کرنے والوں اور کاروباری اداروں کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ نہایت تیزی سے ترقی کر سکیں۔ اس کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں میں شراکتیں بھی قائم کیں گئیں ہیں کیوں کہ ہم پاکستان کی ڈیجیٹل انڈسٹری کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔