ایک نیوز نیوز: سوشل میڈیا پر کم عمر بچی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائر کرنے کے کیس پر آج جوڈیشنل مجسٹریٹ شرقی پور عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔جس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے ملزم کو سزا سنا دی .
رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزم احسن خالق کو 24 ماہ قید کی سزا اور ایک لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔
ملزم کے خلاف مارچ 2021 میں سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کیا تھا۔
ملزم نے کم عمر بچی کی تصاویر اور ویڈیوز اسکی فیملی کو بھی ارسال کی تھی۔ملزم بچی کے اہلخانہ کو حراساں کرکہ بھتہ طلب کررہا تھا۔