پی ٹی آئی ملکی تاریخ میں پہلی بارطالبات کنونشن کا انعقادکرے گی

طالبات کنونشن کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
کیپشن: طالبات کنونشن کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
سورس: google

ایک نیوز نیوز: نوجوان مردوں کے ساتھ قوم کی بیٹیاں بھی حقیقی آزادی کی تحریک میں سب سے آگے ہیں۔  

رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ملکی تاریخ میں پہلی بار طالبات کنونشن کا انعقاد کرے گی۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تحت پہلے طالبات کنونشن کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔  

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  آج قوم کی بیٹیوں سے خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی کنویئنر ارسلان چودھری بھی شرکت کریں گے۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلام آباد کے صدر امجد علی اور طالبات کی منتظم نائلہ مروت بھی کنونشن کا حصہ ہوں گے۔ خصوصی ”طالبات کنونشن“ کا انعقاد آج دن 2 بجے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے سبزہ زار میں کیا جائے گا۔ طالبات کنونشن کی کاروائی میڈیا و سماجی میڈیا پر براہِ راست نشر ہوگی۔  وفاقی دارالحکومت اور ملحقہ علاقوں سے مختلف جامعات اور تعلیمی اداروں سے طالبات کی بڑی تعداد کنونشن میں شریک ہوں گی