ایک نیوز نیوز: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی اقتصادی سماجی بحران انتہا کو پہنچ گیا ہے، پی ڈی ایم مطلوبہ نتیجہ نہ دےسکی اور اس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، عمران خان کاعدالت میں بیان خوش آئند ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نااہل حکومت ربڑ کی گولیاں، ڈرون سے گولے برسا کر خانہ جنگی کرائےگی، لوگ سیلاب اور وباء سے مر رہے ہیں، شہباز شریف 7 سٹار ہوٹل میں 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں، وقت پرفیصلے نہ ہوئے تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرے گا۔
وقت پرفیصلے نہ ہوئےتووقت کسی کاانتظار نہیں کرےگا۔فوڈ سیکورٹی بھی قومی سلامتی کاحصہ ہے۔وزارت خارجہ نےتسلیم کرلیا ہےکہ NGOکےذریعےاسرائیل میں وفدگیاہے۔بدترین مہنگائی اور آٹے کا قحط انھیں لے ڈوبےگا۔ہزاروں کی تعدادمیں سول آرمڈفورسزکو اپنےلوگوں کےسامنےلاکھڑا کرنا ایک گھنونی سازش ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 23, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ این جی او کے ذریعےاسرائیل میں وفد گیا ہے، فوڈ سکویرٹی بھی قومی سلامتی کا حصہ ہے، بدترین مہنگائی اور آٹے کا قحط انہیں لے ڈوبے گا، ہزاروں کی تعداد میں سول آرمڈفورسز کو اپنے لوگوں کے سامنے لاکھڑا کرنا ایک گھناؤنی سازش ہے۔