پاکستان کا جی ڈی پی ہدف خطرے سے دوچار

Sep 23, 2022 | 11:59 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان میں سیلاب کی تباہکاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا ہدف مکمل ہوتا نظر نہیں آرہاہے۔

رواں سال جی ڈی پی کا ہدف 01۔5 فیصد رکھا گیا تھا لیکن سیلاب کے باعث جی ڈی پی دو فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے نقصانات اور انکی بحالی کا تخمینہ تقریبا 30 ارب ڈالر تک ہو سکتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے 10 عالمی ترقیاتی شراکت داروں کی مدد سے سیلاب کے نقصانات کا تخمینے لگایا جارہا ہے۔ سیلابی نقصانات کا تخمینہ عالمی بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے ماہرین کی مدد سے لگایا جا رہا ہے۔

عالمی ترقیاتی ماہرین پاکستان میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ 15 اکتوبر تک پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 113 اضلاع متاثر ہوئے جبکہ 83 اضلاع کو آفت زدہ قرایا دیا گیا ہے۔ سیلاب کے باعث کپاس کی تین ملین بیلز تک کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

3 ارب ڈالرز متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیرکیلئے درکار ہونگے جبکہ ریلوے ٹریکس، پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے تقریبا 2 ارب 3 کروڑ ڈالرز درکار ہونگے ۔

مزیدخبریں