قوت بخش ادویات کااستعمال،پاکستانی پہلوان سے میڈل واپس لےلیاگیا

Sep 23, 2022 | 11:21 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شرکت کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ جس پرپاکستانی ایتھلیٹ سے میڈل واپس لے لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی پہلوان علی اسد نے 57 کلو گرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ اسد علی کا روانگی سے قبل پاکستان میں ڈوپ سیمپل لیا گیا تھا۔ پاکستان میں ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی ان کا ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں انکی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

اسد علی کا اے سیمپل مثبت آنے پر بی سیمپل ٹیسٹ کیا گیا لیکن یہ بھی مثبت ثابت ہوا ہے۔  پاکستانی ایتھلیٹ کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا مؤقف بیان کرنے کا موقع ملے گا۔

اگر ریسلر پر قوت بخش ادویات کا استعمال ثابت جاتا ہے تو اس پر 4 سال تک کی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں