عاطف اسلم کی مسجدالحرام میں آذان دینے کی خواہش کا اظہار

ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ اللہ کے گھر میں جاکر ایک باراذان دیں۔
کیپشن: ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ اللہ کے گھر میں جاکر ایک باراذان دیں۔
سورس: google

ایک نیوز نیوز: دنیا کے مقبول ترین عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ مسجد الحرام میں اذان دیں ۔

تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم کی جانب سے نجی چینل کو انٹرویو دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ اللہ کے گھر میں جاکر ایک باراذان دیں۔

عاطف اسلم نےمزید کہا کہ اب تک ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو سکی ہے  لیکن  انہیں پوری امید ہے کہ یہ  دن بھی ضرور آئیگا کہ جب وہ خانہ کعبہ میں اذان دیں گے۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کی جانب سے 2020 میں  اپنی آواز میں اذان کی ویڈیو بھی ریلیز کی گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔