ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد ہو رہا ہے لیکن سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اب اسحاق ڈار کو بری کیے جانے کی تیاری ہو رہی ہے، حیران ہوں عدالتیں یہ تماشہ دیکھ رہی ہیں کہ کس طرح ملزم اور نیب مل کر پاکستان کا پیسہ ٹھکانے لگا رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ یہ تماشہ حکومت کی تبدیلی کا سب سے بڑا مقصد تھا، بدقسمتی ہے این آر او ٹو پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر خزانہ کے مقدمے کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی کے ٹکرز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔
اب اسحق ڈار کو بری کئے جانے کی تیاری ہے، حیران ہوں عدالتیں یہ تماشہ دیکھ رہی ہیں کہ کس طرح ملزم اور نیب مل کر پاکستان کا پیسہ ٹھکانے لگا رہے ہیں یہ تماشہ Regime Change کا سب سے بڑا مقصد تھا بدقسمتی ہے NRO2 پر عملدرآمد ہو رہا ہے اورسوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں pic.twitter.com/VoI4XbWmpF
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 23, 2022
یاد رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی تھی جبکہ گزشتہ روز انہوں نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔