ایک نیوز نیوز: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے اسٹیڈیم سے اپنی اور دیگر کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کر دیں۔
ٹوئٹر پر پاکستان کا جھنڈا ٹوئٹ کرتے ہوئے بابر اعظم نے تین تصاویر ٹوئٹ کیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں بابر کو اللہ کا شکر ادا کرتے تو کہیں فتح پر محمد رضوان کے گلے لگتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک تصویر میں ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی دیکھاجا سکتا ہے۔
???????? pic.twitter.com/tpbcPpC3Ur
— Babar Azam (@babarazam258) September 22, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔
بابر اعظم نے 66 گیندوں پر 110 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے جبکہ رضوان نے بھی 51 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔
پاکستان نے بابر اور رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت 200 رنز کا ہدف پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور 7 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔