وزیراعظم کا آج یو این جنرل اسمبلی سے خطاب

Sep 23, 2022 | 09:25 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اقوام متحد کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے اور سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل بھی کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے چوتھے روز اعلیٰ سطح کے مباحثہ میں 12ویں سپیکر ہوں گے، 193 ممبر اسمبلی میں اب تک 140 عالمی رہنما حصہ لے چکے ہیں، کوویڈ 19 کے بعد جنرل اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں عالمی لیڈر بنفس نفیس شریک ہو رہے ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالہ سے آگاہ کیا جس سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا، انسانی جانوں، انفراسٹرکچر، لائیو سٹاک اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پیچیدہ اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بحرانوں کے پس منظر میں منعقد ہو رہی ہے، تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور کوویڈ 19 نے پوری کرہ ارض میں خاص طور پر سب سے زیادہ کمزور آبادیوں میں عدم مساوات، غربت اور بھوک کو بڑھا دیا ہے۔

مزیدخبریں