سکارف پہننے سے انکار، ایرانی صدر نے امریکی صحافی سے انٹرویو منسوخ کردیا

Sep 23, 2022 | 00:59 AM

ایک نیوز نیوز: ایرانی صدر نے امریکی صحافی کرسٹیانا امانپور سے انٹرویو منسوخ کردیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق انٹرویو سے چند منٹ قبل خاتون صحافی سے سکارف کی شرط رکھی گئی تھی جس پر انکار کی وجہ سے انٹرویو منسوخ کردیا گیا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیو یارک میں ایرانی صدر سے انٹرویو پہلے سے طے تھا۔ 

خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ ایران میں رپورٹنگ کے وقت مقامی قوانین و رواج کے مطابق سکارف لیتی ہیں۔ لیکن نیویارک میں سکارف لینے کا کوئی قانون نہیں ہے۔ اس سے قبل کسی ایرانی صدر نے ملک سے باہر سکارف کی شرط نہیں رکھی۔ 

یاد رہے کہ کرسٹیانا امانپور 1995 سے اب تک ہر ایرانی صدر کا انٹرویو کرچکی ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسکارف کی درخواست اپنے، اپنے ادارے اور دنیا بھر کی خواتین صحافیوں کیلئے مسترد کی کیونکہ یہ لازمی نہیں ہے۔ صدر رئیسی کے معاون نے محرم اور صفر کے مقدس مہینوں اور ایران میں جاری ملک گیر احتجاج کا حوالہ دیا۔ 

کرسٹیانا امانپور نے کہا کہ مجھےانٹرویو میں مہسا امینی کی موت، ایٹمی معاہدے اور یوکرین جنگ میں روس کی حمایت پر صدر رئیسی سے سوالات کرنا تھے۔ 

مزیدخبریں