ایک نیوز نیوز:جہاں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دی وہیں کئی ریکارڈ بھی پاکستان نے اپنے نام کرلئے ۔
انگلینڈ کے خلاف فتح میں بابر اعظم نے سابق کپتان سرفراز احمد سے اہم اعزاز چھین لیا، بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والے پاکستانی کپتان بن گئے۔انہوں نے بحیثیت کپتان 49 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 30 میچز جیتے۔اس سےقبل یہ ریکارڈ سابق کپتان سرفراز احمد کے پاس تھا۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نے 37 میچز کھیلے جس میں انہیں 29 میچز میں کامیابی ملی۔
واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئےدوسری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دی ۔انگلینڈ نےمقررہ20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے ۔پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے ہدف پورا کرلیا ۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی ۔ بابر اعظم 110رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد رضوان نے 88رنز کی اننگز کھیلی اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے ۔