ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریارخان آفریدی کےآبائی گھرپردستی بم حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دستی بم گیٹ کے باہرپھٹا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دستی بم حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر میں کریکر بم سے حملہ ہوا ہے، اللہ کریم ان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دُشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔