ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریارخان آفریدی کےآبائی گھرپردستی بم حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دستی بم گیٹ کے باہرپھٹا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دستی بم حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر کوہاٹ میں گرنیڈ سے حملہ
— Senator Ejaz Chaudhary (@EjazChaudhary) September 22, 2022
اللہ کریمُ حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دُشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔ @ImranKhanPTI @PTIofficial @ShehryarAfridi1
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر میں کریکر بم سے حملہ ہوا ہے، اللہ کریم ان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دُشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔