ایک نیوز نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے گزشتہ دنوں پاکستانی اوپنرز کپتان بابراعظم اور رضوان کو کم رن ریٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
آج انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم نے 66 گیندوں پر 110 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ بابراعظم کی شاندار بیٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین نے عاقب جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہیں ٹوئٹر پر ٹرول کیا جارہا ہے۔
ایک صارف نے انگلش کپتان معین علی تصویر لگا کر لکھا کہ 'ہمیں عاقب جاوید نے منع کیا تھا کہ بابر کو آؤٹ نہیں کرنا'۔
ایک صارف نے عاقب جاوید کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بابر پر تنقید کی،یوں انہوں نے اپنے بلے سے اس کا جواب دیا۔
ایک صارف نے بھارتی فلم کے سین کی میمز پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا کہ جیسے عاقب جاوید بابر کی بیٹنگ دیکھ کر انڈرگراؤنڈ ہونے جارہے ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر صارفین نے بھی عاقب جاویدکے حوالے سے مختلف میمز شیئر کیں۔