خاتون اول ثمینہ علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ گزشتہ روز میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، تھوڑی کمزوری محسوس کر رہی ہوں لیکن الحمداللہ خیریت سے ہوں ۔ٹویٹ کے اختتام پر خاتون اول ثمینہ علوی نے عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے ہیں اور 2ہزار 357 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔