گھی کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ، غریب کا چولہا جلنا مشکل ہو گیا

Sep 23, 2021 | 12:38 PM

admin
لاہور: مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پرایک اور بم گرا دیا گیا۔گھی کی قیمتوں میں گیارہ روپےکلو اضافہ کر دیا گیا ، قیمت تین سو پچاس سے بڑھ کر تین سو اکسٹھ روپے ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ شہریوں کو رلیف دینے میں ناکام ہوگئی ۔ روز بروز بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دو بھر کر دیا۔ عام آدمی کے گھر کا کچن چلنا مشکل ہو گیا۔ گھی کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کر دیا گیا ۔

پانچ کلو گھی کی پیٹی میں55 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ درجہ اوّل گھی کی قیمتوں میں 11 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایک کلو گھی کی قیمت 350 سے بڑھا کر361 روپے ہوگئیتاہم5 کلو گھی کی پیٹی 1750سے بڑھا کے 1805 روپے ہوگئی ۔



مزیدخبریں