کراچی: کالا پل پر احتجاج ختم، شارع فیصل ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

Oct 23, 2024 | 23:32 PM

ویب ڈیسک: کراچی میں وکلاء رہنماؤں اور پولیس کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد شارع فیصل پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

وکلاء نے کالا پل اور ایف ٹی سی فلائی اوور پر احتجاج کیا، جس کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے  بند کردی گئی تھی۔

احتجاج کے دوران ٹائر نذر آتش کیے گئے اور شارع فیصل کے دونوں ٹریکس ہر طرح کی ٹریفک  کیلئے  بند رہے۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ اور وکلاء رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد شارع فیصل پر وکلاء کا احتجاج ختم ہوگیا اور سڑک کو ٹریفک   کیلئے  کھول دیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شارع فیصل پر احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سڑکیں بند کرنے سے آمد و رفت کے ساتھ عوام بھی پریشان ہوجاتے ہیں، احتجاج کی آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔  

مزیدخبریں