معاشی اصلاحات پر عمل کیے بغیر پاکستان کے پاس کوئی چارہ نہیں، وزیر خزانہ

Oct 23, 2024 | 22:11 PM

ویب  ڈیسک:وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کیے بغیر پاکستان کے پاس کوئی اور چارہ نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق  واشنگٹن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر سے گفتگو کی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، امداد کے بجائے سرمایہ کاری پر انحصار کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کیے بغیر پاکستان کے پاس کوئی چارہ نہیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہو گی۔

جی 24 وزراء اجلاس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک پر قرضوں کے زیادہ بوجھ کا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں پر مل کر کام کریں۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر سعودی ہم منصب سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تجارت بڑھانے اور اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کا عزم کیا، محمد اورنگزیب نے دوران گفتگو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے سٹی بینک کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ 

مزیدخبریں