کپل شرما بھارت کے مہنگے ترین میزبان، فی قسط کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

Oct 23, 2024 | 20:39 PM

ویب ڈیسک:مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما تمام میزبانوں کو پیچھے چھوڑ کر مہنگے ترین میزبان بن گئے۔

کپل شرما نے 2013 میں’’ کامیڈی نائٹس ود کپل‘‘سے اپنے شو کا آغاز کیا جس کے بعد وہ 2016 سے 2023  تک  ’’دی کپل شرما شو‘‘سے عوام کی توجہ حاصل کرتے رہے۔

اس کامیڈی پروگرام میں بالی وڈ کے ستارے اپنی فلموں کی پروموشن کیلئے آتے ہیں جہاں ان سے مزاحیہ گپ شپ کے ساتھ کچھ کھیل بھی کھیلے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ کپل شرما بھارت کے مہنگے ترین میزبان بن گئے ہیں جو فی قسط کروڑوں روپے کماتے ہیں۔

منی کنٹرول کے مطابق کپل شرما شو کا فی قسط 5 کروڑ معاوضہ لیتے ہیں، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ان کی کل آمدنی بھی 300 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما ممبئی کے علاقے اندھیری میں 15 کروڑ کے فلیٹ میں رہتے ہیں، ان کی ملکیت میں 25 کروڑ کا فارم ہاؤس بھی ہے، اس کے علاوہ وینٹی وین سمیت 5.5 کروڑ کی 3 مہنگی گاڑیاں بھی کامیڈین کے زیر استعمال ہیں۔

دوسری جانب کامیڈین سنیل گروور شو سے فی قسط 25 لاکھ روپے کماتے ہیں۔

واضح رہے کہ کپل شرما نے نیٹ فلیکس کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے جہاں وہ ’’ دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘کے نام سے لوگوں کو ہنسا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں