ایف پی سی سی آئی  کےوفد کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات 

Oct 23, 2024 | 20:26 PM

ایک نیوز:  صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد  نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال  سے ملاقات  کی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق ملاقات میں ریگولر ٹیکس دہندگان کو ہراساں نہ کرنے ، صرف ٹیکس چوروں، نادہندگان کو نوٹس جاری کرنے پر اتفاق  کیا گیا ۔  

صدر ایف پی سی سی عاطف اکرام شیخ  نے کہاآئی  کمپنیوں کے چیف فنانشل آفیسرز سے حلف نامے پر دستخط کا مطالبہ واپس لینا خوش آئند ہے ، معاشی شرح نمو میں سست روی کی وجہ سے منی بجٹ اور پسے ہو ئے دہندگان پر مزید ٹیکس لگ سکتے ہیں، تاجر دوست سکیم کو بغیر مشاورت کے لاگو کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے ، انڈسٹریل سٹیٹس کو ریگولر ٹیکس  سکیم میں شامل کرنے سے سرمایہ کاروں کے بہت نقصانات  ہوں گے۔  

 چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال  نے کہا فیڈریشن کے جائز مطالبات ، سیلز ٹیکس فائلنگ سے متعلق حلف نامے کی شرط ختم کرنیکی تجویز سے متفق ہیں، ایف پی سی سی آئی تاجروں اور صنعتکاروں کوشفاف طریقے سے ریٹرن فائل کرنیکی ہماری کوششوں کی حمایت کرے،   ٹیکسز کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ٹیکس کی شرح میں کمی کی جانی چاہیے، تاہم موجودہ حالات میں یہ ممکن نہیں، گزشتہ 2سے3سال معیشت کیلئے بہت تکلیف دہ رہے ، اقتصادی اشاریوں نے بہتری دکھانا شروع کر دی ہے ۔   

مزیدخبریں