بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ، ذرائع

Oct 23, 2024 | 20:00 PM

ایک نیوز: ذرائع کےمطابق   بجلی کی قیمت میں 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات  کےمطابق  سی پی پی اے  حکام نے   بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست جمع کروا دی، بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، نیپرا 30 اکتوبر کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ 

ستمبر کے مہینے میں ملک میں سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے 30 روپے 29 پیسے فی یونٹ میں پیدا کی گئی، ستمبر میں ایل این جی سے 24 روپے 95 پیسے میں فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔    

مزیدخبریں