عام صارفین کو  ملنے والا تین ماہ کا ریلیف ختم  کردیا گیا 

Oct 23, 2024 | 19:48 PM

ایک نیوز: بجلی کے بلوں پر غریب صارفین کو ملنے والا تین ماہ کا ریلیف ختم اکتوبر کے مہینے کے بل نئے ریٹ کے مطابق  آئیں گے۔  

تفصیلات کےمطابق نیپرا کی جانب سے    200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اکتوبر کے بلوں میں نیا ٹیرف لاگو کر دیا گیا، بجلی کے بلوں پر غریب صارفین کو ملنے والا تین ماہ کا ریلیف ختم اکتوبر کے مہینے کے بل نئے ریٹ کے مطابق آئیں گے۔   

پروٹیکٹڈ صارفین کو ایک سے 50 یونٹ تک 9 روپے 93 پیسے فی یونٹ چارج ہوگا، 51 سے 100 یونٹ تک 13 روپے 64 پیسے فی یونٹ چارج کیا  جائے گا،101 سے 200 یونٹ تک 29 روپے21 پیسے فی یونٹ چارج ہوگا ، بجلی بلوں پر جرمانے کی پالیسی بھی تبدیل کردی گئی ہے ۔  

 وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں پر عائد ہونے والے جرمانے کی پالیسی کو تبدیل کردیا گیا ،مقررہ تاریخ کے 3 دن بعد ادائیگی پر5 فیصد جبکہ زیادہ روز گزرنے پر10 فیصد سر چارج لگایا جائے گا، اس سے پیشتر 10 فیصد ایل پی ایس چارج کیا جاتا تھا ،نیپرا کی جانب سے مقررہ تاریخ کے بعد جمع کرائے جانے والے بجلی کے بلوں پر عائد سرچارجز کو سلیبز میں تبدیل کیا گیا ہے  ۔    

مزیدخبریں