انقرہ: ایوی ایشن کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں دھماکا، متعدد ہلاک 

Oct 23, 2024 | 19:38 PM

ویب ڈیسک:ترکیہ کے شہر انقرہ میں ایوی ایشن کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ 

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں فائرنگ کی بھی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔

ترکیے کے وزیر داخلہ نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹرکش ایرواسپیس انڈسٹریز (اے ٹی آئی) کے احاطے میں دہشتگرد حملہ ہوا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں جبکہ حملے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ادھر عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹی اے آئی پر دہشتگرد حملے میں ابتدائی طور پر 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دو مسلح حملہ آوروں نے دفاعی صنعتی یونٹ پر دھماکا خیز مواد پھینکا اور فائرنگ کی، حملہ آوروں میں ایک خاتون کے بھی شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزیدخبریں