فلسطینی طلبہ کو سرکاری اخراجات پر تعلیم کی سہولت فراہم کی جائینگی،وزیراعظم 

Oct 23, 2024 | 18:10 PM

ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا  ہے کہ فلسطینی طلبہ کو سرکاری اخراجات پر تعلیم کی سہولت فراہم کی  جائیں گی۔  

تفصیلات کےمطابق پاکستان میں زیر تعلیم فلسطینی میڈیکل طلبا کے اعزاز میں تقریب  کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ 

اس موقع پر  ڈاکٹر رضوان تاج  نے کہا  60میڈیکل کالجز نے فلسطینی  طلبہ کو مفت تعلیم دینے کی پیشکش کی ، فلسطینی  طلبہ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، ، فلسطینی  طلبہ کی ہمت اور حوصلے کو داد دیتے ہیں ۔ 

وزیراعظم  محمد شہبازشریف   نے کہا فلسطینی طلبا و طالبات اپنے دوسرے گھر پاکستان آئے ہیں، کھلے دل سے فلسطینی طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہتے ہیں،آپ مہمان نہیں بلکہ ہمارے بھائی ہیں، پاکستان جتنا میرا ہے،اتنا ہی آپ کا گھر ہے،فلسطین میں اسرائیلی بربریت پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،اسرائیل کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے،فلسطین میں شہر اور گا ؤ ں تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں،سلامتی کونسل کی قراردادیں اور عالمی عدالت انصاف بے بس نظر آ رہی ہے،عالمی برادری نے جنگ بندی کیلئے موثر کردار ادا نہیں کیا، اسرائیل نے ا قوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی برادری کی سفارشات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ،اسرائیل نے ظلم و بربریت سے 43ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔  

انہوں نے کہا   پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے، فلسطینی طلبہ کو تعلیم کیلئے پاکستان میں تمام تر سہولیات فراہم کی  جائیں گی ، ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، فلسطینی  طلبہ کو سرکاری اخراجات پر تعلیم کی سہولت فراہم کی  جائیں  گی، پاکستان میں 145فلسطینی طلبہ کی موجودگی شروعات ہے،مزید فلسطینی طلبا کو پاکستان لانے اور تعلیم دینے کیلئے اقدمات کو یقینی بنایا جائیگا۔  

مزیدخبریں