ایک نیوز:لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 134 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہفتہ میں 772 جبکہ رواں سال اب تک 4528 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 116 جبکہ لاہور سے6ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
ساہیوال سے3جبکہ اٹک سے2کیس رپورٹ ہوئے ،چکوال، بہاولپور، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور گجرات سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے ۔