ایک نیوز: پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے بھی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ملتان میں دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے والے قومی سکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، شان مسعود کپتان ساؤتھ شکیل نائب کپتان کے فرائض انجام دینگے ۔
دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا ،عامر جمال ،نعمان علی ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا تھا، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں تھیں۔
سیمر گس اٹکنسن کی واپسی ہوئی ہے، انگلینڈ کی تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ شامل ،جو روٹ، ہیری بروک، بین سٹوکس (کپتان)، جیمی سمتھ. ھی اسکواڈ کا حصہ، گس اٹکنسن، ریحان احمد ، جیک لیچ، شعیب بشیر بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
لیگ سپنر ریحان احمد کو فروری میں راجکوٹ میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد پہلی بار منتخب کیا گیا ہے ،ڈرہم کے دونوں کھلاڑی برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس اس میچ سے باہر ہیں۔