ایک نیوز:وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری دیدی ۔
سوشل میڈیا پرپروپیگنڈہ،ہراسانی اورافواہیں پھیلانے کرنے والوں کے گردگھیرا تنگ ہوا، سائبر کرائم کے خلاف سخت کارروائی اور ڈیجیٹل رائٹس کا تحفظ کا آغاز ہوگیا، ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔
سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو 5تا15سال تک سزااور بھاری جرمانہ عائد ہوسکے گا، 11ماہ بعد بالاخر نیشنل این سی سی آئی اے پورے اختیارات کے ساتھ فعال ہوگئی،این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کے خلاف کارروائی کیلئے عالمی اداروں سے رابطے کی مجاز ہے۔
نگراں حکومت نے دسمبر 2023 میں این سی سی آئی اے قائم کرنے کی منظوری دی تھی، ایف آئی ا ے کے سائبر کرائم ونگ ختم، متعلقہ افسران ایک سال تک اتھارٹی میں خدمات سرانجام دیں گے۔