چیف جسٹس کی نامزد چیف جسٹس سےملاقات،مبارکباد دی 

چیف جسٹس کی نامزد چیف جسٹس سےملاقات،مبارکباد دی 
کیپشن: Chief Justice met with the nominated Chief Justice, congratulated

ایک نیوز: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی اہم ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق دونوں میں ملاقات چیف جسٹس چیمبر میں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد پیش کی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے مبارکباد کو قبول کی،جسٹس آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی،دونوں ججز میں پہلی ملاقات آج مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے، نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی کو انچیمبر کے سٹاف نے بھی مبارک باد دی۔