ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔
مریم نواز نے ہسپتال میں ہونے والی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا ،مریم نواز نے ہسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات بھی کی ،مریم نواز نے ہسپتال میں علاج معالجہ کے حوالے سے بھی پوچھا،اس موقع پر صوبائی وزیر صحت اور سیکریٹری ہیلتھ بھی مریم نواز کے ساتھ موجودتھے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ائیر ایمبولینس پیشنٹ وارڈ کا معائنہ کیا، بہاولپور سے ائیر ایمبولینس پر منتقل ہونے والے مریض امجد علی کی عیادت کی۔
مریم بی بی کا کہنا تھا کہ کسی پر احسان نہیں ،صحتیابی کی دعا کرتی ہوں،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت، مسائل کے فوری حل کا حکم ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ایمرجنسی وارڈ کے پاس بزرگ میاں بیوی کو دیکھ کر رک گئیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی خوشی محمد کے فوری علاج کی ہدایت، بزرگ مریض کو ایمرجنسی میں فوری طور پر وہیل چیئر مہیا نہ کرنے پر اظہارِ ناپسندیدگی۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف بعد ازاں وارڈ میں بزرگ مریض خوشی محمد کے پاس پہنچ گئیں اور علاج کاخود مشاہدہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکورٹی اہلکا رو ں کو مریضوں کی آمد و رفت میں مداخلت سے سختی سے روک دیا ، پی آئی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ری ویمپنگ پلان اور دیگر امورپر تفصیلی بریفنگ دی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا عوام کےلئے پریشانی کا سبب بننے والے اور بدعنوان عناصر کے خلاف حتمی کارروائی کا حکم۔