پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے پولیس کاعالمی یوارڈ جیت لیا

Oct 23, 2024 | 11:11 AM

 ایک نیوز:راولپنڈی میں تعینات پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا اعزاز ، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس 2024 ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
  آئی اے سی پی کے صدر نے بوسٹن کی سالانہ تقریب میں ایس پی بینش فاطمہ کو بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا، آئی اے سی پی ہرسال دنیا بھر کے 40 سال سے کم عمر ہزاروں نمائندگان میں سے بہترین افسروں کا انتخاب کرتی ہے ، آئی اے سی پی دنیا بھر میں مختلف کمیونٹی کے لوگوں کے تحفظ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ۔
آئی اے سی پی کے 34 ہزار سے زائد ممبرز ہیں ،آئی جی پنجاب ڈاکڑ عثمان انور کی ایس پی بینش فاطمہ کو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارک باد دی، ایس پی بینش فاطمہ جیسی ہونہار پولیس افسران پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں،ایس پی بینش فاطمہ کو راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔    

مزیدخبریں