پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر727پوائنٹس کا اضافہ 

Oct 23, 2024 | 16:05 PM

ایک نیوز: پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ہنڈرڈانڈیکس 87 ہزار 309 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا، اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 727 پوائنٹس کے اضافے سے 87 ہزار 194 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 212 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 173 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 69 کروڑ 38 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 26 ارب 65 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 87,309 جبکہ کم ترین سطح 86,284 پوائنٹس رہی تھی۔

مزیدخبریں