لاہور قلندرز نے پی ڈی پی2024کے سکواڈ کا اعلان کر دیا 

لاہور قلندرز نے پی ڈی پی2024کے سکواڈ کا اعلان کر دیا 
کیپشن: Lahore Qalandars announced the squad for PDP 2024

ایک نیوز:پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے پی ڈی پی 2024 کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
 منتخب سکواڈ میں7فاسٹ باولرز، 9 بلے بازوں کے علاؤہ تین سپنرز اور دو وکٹ کیپر بھی شامل ہیں، پاکستان سپر لیگ کی دو مرتبہ کی چیمپیئن لاہور قلندرز کا ملک میں ٹیلنٹ کی تلاش کا کام جاری ہے، سالانہ پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت دو ہزار چوبیس کے کھلاڑیوں کا انتخابی عمل ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا جس میں 12 ہزار سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔
 فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی، حارث رؤف نے ٹرائلز کا جائزہ لیا، اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی این او رانا عاطف کے علاؤہ یونیورسٹی آف لاہور کے وی سی رؤف بھی موجود تھے، ایک روزہ ٹرائلز میں 7 بیٹسمین، 9 فاسٹ باؤلرز، کے علاؤہ 3 سپنرز اور 2 وکٹ کیپرز کا انتخاب کیا گیا۔
 کھلاڑیوں میں طلحہ حیات، معاذ حبیب، سعودیس الفت، محمد افضل، سلمان خان، عارف شاہ، فتح اللہ فاسٹ باولرز، حنان صابر، محمد آذب، سعودیس خان، منیر احمد، عظمت علی، محمد زمان، عمران شاہ، فیاض، عمر حبیب بیٹسمین، حیدر رضا، طلال اعوان، محمد یحیی خان سپنرز جبکہ یاور بشیر اور آفاق بطور وکٹ کیپر منتخب ہوئے۔
 ٹیم کے اعلان کے موقع پر سی ایس او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا تھا کہ مسلسل نو سال سے ہمارا پی ڈی پی پروگرام کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں لاکھوں نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا، پی ڈی پی 2024 کے منتخب کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ مفت تعلیم بھی دی جائے گی جس کا تمام سہرا یونیورسٹی آف لاہور کے وی سی اویس رؤف کو جاتا ہے۔