ایک نیوز:امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عافیہ صد یقی کی رہائی پر سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کی ہے۔
ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان نجی سفارتی رابطے کے درمیان میں نہیں آؤں گا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قید سے متعلق محکمہ انصاف سے بات کرنے کو ترجیح دونگا،بھارت کی انکوائری کمیٹی کے ساتھ تحقیقات کو آگے بڑھانے کیلئے معلومات کا تبادلہ ہوا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارتی انکوائری کمیٹی اپنی تحقیقات جاری رکھے گی،ہم گزشتہ ہفتے کی بات چیت کی بنیاد پر مزید اقدامات کی توقع کرتے ہیں،اس تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر احتساب دیکھنا چاہتے ہیں،قاتلانہ سازش کے بامعنی احتساب تک امریکا مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوگا۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستان کے خط پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل
Oct 23, 2024 | 09:20 AM