ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے کم از کم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ترجمان محکمہ محنت کے مطابق کم سے کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا اور وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد کم سے کم اجرت میں اضافہ کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ صوبے بھر کی صنعتی اور تجارتی اداروں میں 37000 روپے ماہانہ اجرت ہوگی اور خواتین مزدوروں کو بھی مرد مزدوروں کے برابر تنخواہ دی جائے گی۔
ترجمان محکمہ محنت نے بتایاکہ کسی ادارے میں پہلے سے زیادہ تنخواہ دی جا رہی ہے تو اسے کم نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان محکمہ محنت کے مطابق نوٹیفکیشن کے تحت تمام ادارے عمل درآمد کے پابند ہونگے۔