ایک نیوز :امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جتنا بھی مشکل ہو، ہم امن اور دو ریاستی حل سے دستبردار نہیں ہو سکتے، اسرائیلی اور فلسطینی یکساں طور پر تحفظ، وقار اور امن کے ساتھ رہنے کے مستحق ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پر حملے تیز کردیئے ہیں ایسے میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اہم مغربی ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے رہنماؤں کے ساتھ اسرائیل فسلطین جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔