چودھری شجاعت سے چودھری سرور کی ملاقات،پارٹی امور پرتبادلہ خیال

چودھری شجاعت سے چودھری سرور کی ملاقات،پارٹی امور پرتبادلہ خیال
کیپشن: Chaudhry Sarwar met with Chaudhry Shujaat, discussed party issues

ایک نیوز:سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق چودھری سرور کی ملاقات،پارٹی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

چودھری شجاعت حسین اور چودھری سرور کے مابین ملاقات میں  ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ملاقات میں فلسطین کی صورتحال تشویش کا اظہار  کیا۔

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سابق گورنر چودھری محمد سرور کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور جنرل سیکرٹری پنجاب  چودھری شافع حسین بھی موجود تھے ۔

چودھری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ مسلم امہ فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کے مسائل کا حل متحد ہو کر اگے بڑھنے میں ہے۔ فلسطین کے معاملے پر اسلامی ممالک کو اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لئے باتوں سے آگے بڑھنا ہو گا۔

چودھری محمد سرور کاکہنا تھاکہ شفاف انتخابات ہی معیشت کی بحالی کی ضمانت ہیں۔ ذاتی مفادات کو بھلا کر ملک کے وسیع تر مفاد میں سوچنا ہو گا۔ انتخابات میں ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کریں گے۔