مین آف دی میچ افغان کھلاڑی کی پاکستان کیخلاف سیاسی بیان بازی

Oct 23, 2023 | 22:50 PM

ایک نیوز : پاکستان کیخلاف میچ میں مین آف دی میچ قرار پانے والے افغان اوپنر ابراہیم زادران نے اپنا ایوارڈ پاکستان سے نکالے گئے غیر قانونی افغان مہاجرین کے نام کردیا۔
چنئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو ون ڈے انٹرنیشنل اور ورلڈ کپ میں پہلی بار شکست دینے کے بعد افغان کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے اور اسٹیڈیم میں ہی پاکستان کیخلاف سیاسی بیان بازی شروع کردی۔
میچ کے اختتام پر ہونے والی پریزنٹیشن میں افغان اوپنر ابراہیم زادران کا کہنا تھا کہ وہ اپنا ایوارڈ اُن افغان مہاجرین کے نام کرتے جنہیں پاکستان سے واپس افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر 2023ء تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس میں اب صرف آٹھ دن باقی رہ گئے ہیں۔

مزیدخبریں