ایک نیوز:اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے طاقتور کیمرے کے ساتھ اپنا مڈ بجٹ فون ’وائے 200‘ پیش کردیا ۔
’ویوو: وائے 200‘ کو 6.67 انچ اسکرین اور فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
فون کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم اور اسنیپ ڈریگن 4 کی چپ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کے بیک پر دو کیمرے دیے ہیں جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل کے جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمروں کو جدید لینسز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جن سے تصاویر اور ویڈیوز قدرتی مناظر کی طرح ریکارڈ کی جاسکتی ہیں۔
عام طور پر ویوو کے فون 5 ہزار یا اس سے زائد ایم اے ایچ بیٹریز کے ساتھ متعارف کرائے جاتے ہیں۔
فون کے ساتھ ٹائپ سی کا 44 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نصف گھنٹے سے بھی کم وقت میں 50 فیصد بیٹری فل کی جا سکتی ہے۔
فون کو تین مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی 80 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے جب کہ اس سے کم والے ماڈیول کی قیمت 77 ہزار روپے تک ہے۔
اگرچہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے بیک پر بہترین کیمرے دیے ہیں اور فون کی قیمت مناسب ہے، تاہم بعض صارفین اسے قیمت کے حوالے سے مہنگا قرار دے رہے ہیں۔
فون کو ابتدائی طور پر چند ممالک میں پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی پاکستان میں بھی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔