بابر اعظم بولرز پر برس پڑے

بابر اعظم بولرز پر برس پڑے
کیپشن: بابر اعظم بولرز پر برس پڑے

ایک نیوز :افغانستان سے شکست کے بعد بابر اعظم اپنے باولرز پر برس پڑے۔
تفصیلا ت کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے افغانستان کو اچھا ہدف دیا تھا لیکن باولنگ کے شعبے میں ہم نے اچھی کارکر دگی کا مظاہرہ نہیں کیا کیونکہ ہم نے مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لیں ۔ 
افغانستان سے شکست کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اگر آپ ایک شعبے میں اچھا پرفارم نہیں کر رہے تو آپ کو شکست ہوتی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے شروع میں اچھی باولنگ کی لیکن وکٹیں نہیں لے پائے۔کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے ، خاص طور پر باولنگ اور فیلڈنگ میں اچھا پرفارم نہیں کر رہے۔