خواتین کو تعلیم اور ہنرسے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے،صدرمملکت 

خواتین کو تعلیم اور ہنرسے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے،صدرمملکت 
کیپشن: Women need to be equipped with education and skills, President

ایک نیوز :صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کاکہنا ہے کہ  پاکستانی خواتین کو تعلیم اور ہنر کے زیور سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ۔خواتین کی مالی خودمختاری اور استحکام پر توجہ دینا ہوگی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چھاتی کے کینسر پر آگاہی سے متعلق تقریب سے خطاب میں کہنا تھاکہ بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی گھر گھر تک پہنچانا ہوگی ۔ وسائل کی کمی کے پیشِ نظر بیماریوں سے بچاؤ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔خاندان پاکستانی معاشرے کا ستون ہے ، اس ادارے کو مضبوط بنانا ہوگا۔ خاندان آگاہی پیدا کرنے ، نفسیاتی مسائل سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان میں 24 ٪ افراد کسی نہ کسی قسم کے نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ پاکستان کو ماں اور بچوں میں غذائی قلت، ذہنی و جسمانی نشوونمامیں کمی کے مسئلے پر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔

عارف علوی کا مزید کہنا تھاکہ  بڑھتی آبادی پر قابو پانے ، بہبودِ آبادی کیلئے مانع حمل مصنوعات تک رسائی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ خواتین کی مالی خودمختاری اور استحکام سے پاکستان کی معاشی ترقی پر مثبت اثر پڑے گا۔

خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کا کہنا تھاکہ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کیلئے خواتین اپنا معائنہ خود کرنے کا طریقہ سیکھیں۔شرحِ اموات کم کرنے کیلئے خواتین ہر ماہ 5 منٹ اپنا معائنہ خود کرنے کی عادت اپنائیں ۔ میڈیا بریسٹ کینسر پر اپنے پروگرامز سے آگاہی پیدا کرتا رہے۔ 5 سالہ آگاہی مہم کے مثبت نتائج نکلے، اب خواتین میں کینسر کی جلد تشخیص ہورہی ہے۔