ایک نیوز :لیسکو کی نادہندگان کیخلاف ریکوری مہم کو 40روز مکمل، 30826 ڈیفالٹرز 99 کروڑسے زائد کی وصولی کی گئی۔
ترجمان لیسکو کے مطابق نادرن سرکل میں 4165نا دہندگان سے128.81ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 3519 نا دہندگان سے227.16 ملین،سینٹرل سرکل میں 3937 نا دہندگان سے144.82ملین اور ساؤتھ سرکل میں 1717نا دہندگان سے57.18 ملین کی ریکوری کی گئی۔
ترجمان کے مطابق ننکانہ سرکل میں 2635 نا دہندگان سے60.57 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 3264نا دہندگان سے138.74ملین،وکاڑہ سرکل میں 4766نا دہندگان سے67.80 ملین جبکہ قصور سرکل میں 6823 نا دہندگان سے165.31 ملین کی ریکوری کی گئی۔
ترجمان لیسکو کے مطابق مہم کے چالیسویں روز 275 نا دہندگان سے69 لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کر لی گئی ہے۔