ایم کیو ایم پاکستان کا عوامی جلسہ کا فیصلہ

Oct 23, 2023 | 20:16 PM

ایک نیوز : ایم کیو ایم پاکستان نے تیسرے عوامی جلسے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق  ملیر اور اورنگی کے علاقوں میں جلسہ کرنے کے بعد اب ایم کیو ایم پاکستان کا تیسرا جلسہ کہاں ہونے جا رہا ہے؟ ذرائع کے مطابق  ایم کیو ایم پاکستان تیسرا عوامی جلسہ لیاقت آباد میں 29 اکتوبر کو کرنے جا رہی ہے،  ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوگیا، ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم 29 اکتوبر کا جلسہ لیاقت آباد اسٹوڈنٹس گراؤنڈ بی ون ایریا میں کرنے جا رہی ہے،  ایم کیو ایم پاکستان نے جلسہ کے حوالے سے پمفلٹ بھی چھپوا دئیے،  ایم کیو ایم پاکستان عام انتخابات سے قبل 29 اضلاع میں جلسہ کرے گی۔

مزیدخبریں