ایک نیوز:ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہداکی یادگاروں پرحملےکرنیوالےقومی مجرم ہیں۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن عطاءاللہ تارڑ کا سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر رد عمل میں کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے9 مئی کو ایک مذموم سازش کے تحت قومی سلامتی کے ادارے پر حملے کروائے۔ شہدا کی یادگاروں کو مسمار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک دشمن سازشی عناصر کے حوصلے بڑھیں گے۔ کیا غیر ملکی ایجنٹ جو دشمنوں کی حمایت سے ملک کے اندر انتشار پھیلاتے ہیں، ان کا بھی ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہ کیا جائے۔
عطااللہ تارڑ کا مزید کہنا تھاکہ پارلیمنٹ9مئی کے ملزمان کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل کیے جانے کی قرارداد جون میں منظور کر چکی۔پارلیمنٹ کی اس قرارداد کی موجودگی میں، سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی گنجائش نہیں بنتی۔ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے۔ جس سے ملزمان کے قانونی حقوق کو تحفظ ملتا ہے۔ قانونی سسٹم میں بہت سی خامیاں موجود ہیں جن کی وجہ سے ملزمان سزا سے بچ جاتے ہیں۔ پوری دنیا میں سپیشل کورٹس بنائے جانے کی مثالیں موجود ہیں۔