الیکشن پر  ابہام نہیں،پارٹی رہنماانتخابی مہم شروع کریں،عبدالعلیم خان 

الیکشن پر  ابہام نہیں،پارٹی رہنماانتخابی مہم شروع کریں،عبدالعلیم خان 
کیپشن: There is no ambiguity on the election, the party leader should start the election campaign, Abdul Aleem Khan

ایک نیوز :استحکام پاکستان پارٹی کا صدر عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ الیکشن کے بارے میں کوئی ابہام نہیں،پارٹی رہنما فوری انتخابی مہم شروع کردیں۔

 استحکام پاکستان پارٹی کا صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ڈویژنل رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر غور و خوض، پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ پارٹی ڈسپلن کیلئے  نوریز شکور، رانا نذیر،چوہدری ظہیر، طالب نکئی، رانا اسلم پرمشتمل 5رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

  عبدالعلیم خان کاکہنا تھاکہ  پی ٹی آئی نے ستیاناس، پی ڈی ایم نے سوا ستیاناس کیا، عوام دونوں سے بیزار ہیں۔ کوئی کنفیوژن نہیں، اپنی پارٹی کامضبوط اور واضح پارٹی بیانیہ دے رہے ہیں ۔عام آدمی پی ٹی آئی و پی ڈی ایم سے تنگ، استحکام پاکستان پارٹی ہی چوائس ہے۔ 16ماہ میں حکومت کی" کارکردگی" عام آدمی مسلم لیگ ن کیخلاف بیانیہ قبول کریگا۔ پارٹی رہنما باہر نکلیں، عام آدمی تک پہنچیں، حقیقی تبدیلی آئے گی۔

پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے پنجاب میں ڈویژنل سطح پر رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیے۔

 اجلاس میں پارٹی ڈسپلن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے حوالے سے بھی رہنماؤں کا تفصیلی تبادلہ خیال، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی بھی اجلاس میں شرکت و میڈیا امور پر گفتگو کی۔

ہاشم ڈوگر،نوریز شکور، رانا نذیر احمد اوراجمل چیمہ نے بھی اجلاس میں اظہار خیال کیا۔

 سردار طالب نکئی، رانا محمد اسلم، ڈاکٹر مراد راس، مامون جعفر تارڑ،چوہدری ظہیر الدین،چودھری اخلاق،پیر سعید الحسن شاہ،امیر حیدر سنگھا،میاں خالد محمود نے بھی پارٹی اجلاس میں شرکت کی۔