سانحہ9مئی،3مقدمات میں ملوث 44ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

Oct 23, 2023 | 19:00 PM

ایک نیوز:انسداددہشت گردی عدالت نے سانحہ9مئی کے 3مقدمات میں 44ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔ریس کورس میں سی سی ٹی وی کیمرے توڑنے اور کار سرکار مداخلت کیس میں9،مغل پورہ پولیس گاڑیاں توڑ پھوڑ کیس میں 19 ، گلبرگ  میں پولیس گاڑی جلانے کے کیس میں 16 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

پراسیکیوشن کا دلائل میں کہنا تھاکہ ملزمان کو طلبی کے نوٹس بھیجے گئے ۔ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں ۔ملزمان کی گرفتاری ضروری ہے عدالت وارنٹ جاری کرے ۔

مزیدخبریں