ایک نیوز :آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر کا کہناہے کہ فارغ التحصیل طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں اور تجزیہ کرکے فکری وسائل بروئے کار لاکر ان کا حل تلاش کریں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا سالانہ کانووکیشن یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس اسلام آباد میں منعقد ہوا، چیئرمین نسٹ بورڈ آف گورنرز، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افتتاحی "ماسٹر کانووکیشن تقریب" میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا، کانووکیشن کے دوران بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلباء نے ڈگریاں حاصل کیں، مرکزی کیمپس میں نسٹ کے 7 بنیادی مضامین کے 3500 سے زائد گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔
قبل ازیں نسٹ آمد پر ریکٹر نسٹ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر کا گریجویٹس ،والدین ،اساتذہ کو کامیابی پرمبارکباد دی اور تدریس کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر نسٹ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ نسٹ قوم کیلئے بہترین معمار تیار کررہا ہے، جو قوم کی خدمت کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زور دیا کہ تعلیم ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے، آج طلباء کی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز ہورہا ہے، جو ایک اہم تبدیلی کی نوید کے ساتھ ذمہ داری کا عندیہ دیتا ہے، انہوں نے زور دیا کہ اس نئی ذمہ داری کو بہتر انداز میں سرانجام دیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھاکہ اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں اور ان کا تجزیہ کرکے اپنے فکری وسائل بروئے کار لاکر ان کا حل تلاش کریں۔