ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے طاہر جاوید کو معاون خصوصی کے عہدے سے فارغ کردیا۔
تفصیلا ت کےمطابق نگران وزیر اعظم نے طاہر جاوید کو معاون خصوصی سرمایہ کاری تعینات کیا تھا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل معروف اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیاتھا انہیں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے سرمایہ مقرر کیا گیا تھا۔طاہر جاوید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی رہے ہیں، طاہر جاوید کو صدارتی تمغہ امتیاز بھی مل چکا ہے، وہ امریکا کی ڈیمو کریٹ پارٹی کے مرکزی رہنما بھی رہ چکے ہیں۔
طاہر جاوید کی کابینہ میں شمولیت سے اوورسیز پاکستانیوں اور موجودہ حکومت کے درمیان بہتر روابط پیدا ہوں گے۔