ایک نیوز :لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ صنم جاوید سے تفتیش درکار ہے۔ پیٹرول اور ڈنڈا برآمد کرنا مقصود ہے۔ عدالت صنم جاوید کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔
عدالت نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔